شادی کیلئے گھر کے کام نہیں صبر اور پیار ضروری :حریم فاروق
لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ حریم فاروق نے کہاہے کہ شادی کے لیے گھر کے کام آنا ضروری نہیں ہیں۔
گھر کے کام کاج بیویوں کیساتھ شوہروں کو بھی آنے چاہئیں، شادی کیلئے یہ معیار ہونا کہ عورت کو کھانا پکانا، برتن دھونا اور دیگر کام کاج آنے چاہئیں ، یہ ٹھیک نہیں۔ شادی اچھی گزارنے کے لیے ایک دوسرے میں صبر ہونا چاہیے ، ایک دوسرے کیلئے عزت اور پیار ہونا چاہیے ، یہ ضرور سیکھیں کہ ایک دوسرے کیساتھ پیار اور محبت سے کیسے رہنا ہے ۔ شادی نبھانا ہمت اور صبر والا کام ہے ۔