چار شادیوں کے معاملے پر حمزہ علی عباسی کی ویڈیو وائرل

چار شادیوں کے معاملے  پر حمزہ علی عباسی کی ویڈیو وائرل

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکار حمزہ علی عباسی نے قرآن پاک میں چار شادیوں کی اجازت سے متعلق آیت کی سیاق و سباق کے ساتھ جو وضاحت کی ہے۔

 اس پر سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریف ہورہی ہے ۔حمزہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اداکار دانش تیمور نے اپنی بیوی عائزہ کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ‘‘فی الحال’’ صرف ایک شادی پر اکتفا کرینگے ۔ دانش کے اس بیان پر تنقید ہوئی تھی، لیکن حمزہ عباسی نے اپنے پرانے بیان میں قرآنی حکم کی گہرائی سے وضاحت کرکے سب کے دل جیت لیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں