دنانیر مبین کا انڈسٹری کی دوستیوں پر عدم اعتماد

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ اور سوشل میڈیا سٹار دنانیر مبین نے انڈسٹری کی دوستیوں پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہانیہ عامر، یشمہ گل اور دیگر اداکاراؤں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتی ہیں لیکن انڈسٹری کی دوستیوں پر یقین نہیں رکھتیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں زیادہ انڈسٹری میں ملوث ہونے پر یقین نہیں رکھتی، جب میں نے شروعات کیں تو بہت بے تکلف تھی لیکن اب میں زیادہ محتاط ہو چکی ہوں۔