آسٹریلوی گلوکارہ سیا کی دوسرے شوہر سے طلاق کی درخواست دائر

میلبرن(شوبزڈیسک)مشہور آسٹریلوی گلوکارہ سیا Sia نے دوسرے شوہر ڈینیل برنارڈ سے دو سال بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی۔
49 سالہ Cheap Thrills کی گلوکارہ سیافرلر نے لاس اینجلس کی عدالت میں طلاق کی درخواست جمع کروائی، انہوں نے طلاق کی وجہ ناقابلِ مصالحت اختلافات (irreconcilable differences) کو قرار دیا ہے ، عدالتی دستاویزات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سیا نے اپنے تیسرے بچے کو 27 مارچ 2024ء کو جنم دیا۔