اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

اداکارہ نازش جہانگیر کے  وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(شوبزڈیسک )لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے امانت میں خیانت کرنے پر اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورڈیفنس سی پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اداکارہ اور ملزموں کو بائیس مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔اداکارہ کے خلاف ڈیفنس کے اسود ہارون نامی شخص نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے ۔مقدمہ فراڈ کی دفعات کے تحت درج ہوا تھا۔ امانت میں خیانت، فراڈ اوردھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت استغاثہ دائر کیا گیا تھا۔ مدعی مقدمہ نے وارنٹ گرفتاری ڈیفنس سی پولیس میں جمع کرادیئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں