کترینہ کیف کا شوہر وکی کوشل سے متعلق انکشاف

ممبئی (شوبزڈیسک )کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر وکی کوشل ان کی بات کہنے سے پہلے سمجھ جاتے ہیں، وہ سمجھ جاتے ہیں کہ انہیں اب گھر سے باہر جانا ہے ۔۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب بھی میرے گھر پر کے بیوٹی کی میٹنگ ہوتی ہے ، وکی مجھ سے پوچھتے ہیں، آج کیا پلان ہے ؟ جیسے ہی میں کہتی ہوں کہ کے بیوٹی کی میٹنگ ہے ، وہ فوراً کہتے ہیں، اچھا مطلب تم چاہتی ہو کہ میں پورا دن گھر سے باہر رہوں، وکی ہمیشہ انہیں اسپیس اور وقت دیتے ہیں۔