فلم ‘‘حنا’’ کے بعد 16 بھارتی فلموں کی پیشکش مستردکی :زیبابختیار

لاہور(شوبزڈیسک )افسانوی حسن کی حامل پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم ‘‘حنا’’ کے بعد مزید 16 بھارتی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی ۔۔
جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔انہوں نے کہا کہ راج کپور کی فلم میں کام کرنا ان کے لیے ایک اعزاز تھا، اور یہ تجربہ کسی شاہکار سے کم نہیں تھا۔ تاہم وہ بالی ووڈ میں اپنے کرداروں کے انتخاب کے معاملے میں بہت محتاط تھیں۔