ہر عورت کو گن چلانی آنی چاہیے :اریج چودھری

لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور سابقہ مس پاکستان اریج چودھری نے کہا ہے کہ ہر عورت کو گن چلانی آنی چاہیے ۔۔
ایک ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے خواتین کیلئے ذاتی اسلحہ رکھنے اور چلانے کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں خواتین غیر محفوظ ہیں اور انہیں اپنی حفاظت کے لیے گن رکھنی چاہیے ، انہوں نے انکشاف کیا کہ میں ایک ماہر شوٹر ہوں اور ہر قسم کے ہتھیار چلا چکی ہوں، خواتین کو دیگر مہارتوں کے ساتھ ساتھ اسلحہ چلانے کی تربیت بھی حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتِ حال میں اپنی حفاظت خود کر سکیں، میں خود ہمیشہ اپنے پاس اسلحہ رکھتی ہوں اور ایک بار میں نے اسے کسی ایسے شخص پر تان دیا جو میرے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا۔ ذاتی اسلحہ رکھنا ایک اہم سرمایہ کاری ہے اور خواتین کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے ۔