سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا کیس 5سال بعد بند

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا کیس 5سال بعد بند

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریبا ساڑھے 4 سال بعد بھارت کے سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن نے کیس بند کرتے ہوئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اداکارہ ریا چکرورتی کو کلین چٹ دے دی۔34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی کے باندرہ میں اپنے فلیٹ میں لٹکے ہوئے پائے گئے تھے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چار سال سے زیادہ تحقیقات کرنے کے بعد، ایجنسی کو اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کسی نے سشانت راجپوت کو خودکشی پر مجبور کیا ہو اور ریا چکرورتی اور ان کے خاندان کو کلین چٹ دے دی گئی۔ کلوزر رپورٹ پیش کرنے کے بعد، باندرہ مجسٹریٹ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 8 اپریل کو مقرر کی ہے ۔ ایک بار جب عدالت کلوزر رپورٹ کو منظور کرلے تو کیس کو نمٹا دیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں