عمران عباس کی عوام کی غیر ضروری ترجیحات پر تنقید

کراچی (آئی این پی)اداکار عمران عباس نے عوام کی ترجیحات پر سوال اٹھاتے ہوئے اہم پوسٹ جاری کردی۔ اداکار نے نشاندہی کی کہ روزانہ بری خبریں ہمیں گھیرے رکھتی ہیں، لیکن اس کے باوجود فیشن اور انٹرٹینمنٹ ہماری ترجیح بنے ہوئے ہیں۔۔۔
حالانکہ ہمیں اپنی توجہ ان حقیقی مسائل پر مرکوز کرنی چاہیے جو ہمارے معاشرے کو درپیش ہیں، اداکار کا قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا ہم زندہ قوم ہیں؟اس قوم کو سیلیبریٹیز کی زندگیوں پر نظر رکھنے ، انہیں ناقص ثابت کرنے ، میمز بنانے ، بلاگرز کو انٹرویو دے کر ان کے ماضی یا حال پر تبصرہ کرنے اور فرشی شلواروں پر بات کرنے سے فرصت ملے تو شاید یہ بھی سمجھ سکیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہو چکا ہے ، کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے والا ہے ۔