ابھیشیک بچن کی ایشوریا رائے سے متعلق مزاحیہ گفتگو

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے حال ہی میں اپنی فلم I Want To Talk میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ جیتا، تقریب میں اداکار ارجن کپور نے ابھیشیک سے فلم کے عنوان پر دلچسپ سوال پوچھا کہ کون ہے۔۔۔
وہ شخص جس کی I Want To Talk کال آپ کو دباؤ میں ڈال دیتی ہے ؟ابھیشیک نے ارجن کی غیر شادی شدہ زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے برجستہ جواب دیا کہ تمہاری شادی نہیں ہوئی ابھی تک ناں؟ جب ہو جائے گی تب تمہیں اس سوال کا جواب مل جائے گا۔