دوبارہ محبت کرنے کیلئے تیار ہوں:نتاشا اسٹینکووچ

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ نے کہاہے کہ زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہوں۔۔۔
، اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ میں دوبارہ محبت کرنے کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ گزشتہ سال کافی مشکل رہا لیکن اس پر بھی میں شکر گزار ہوں کیوں کہ جیسے جیسے ہم چیلنجوں سے گزرتے ہیں ہم سمجھدار ہو جاتے ہیں، اس لیے مجھے یقین ہے کہ ہم عمر کے ساتھ نہیں بلکہ تجربات سے سیکھتے ہیں۔