نیہا ککڑ میلبرن کنسرٹ میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں، ویڈیو وائرل

میلبرن(شوبزڈیسک )معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ میلبرن کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کے بعد سٹیج پر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔۔۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر نیہا ککڑ کے میلبرن کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکارہ کو کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کے بعد سٹیج پر روتے دیکھا جا سکتا ہے ۔اُنہوں نے روتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ بہت اچھے ہو، آپ لوگوں نے اتنی دیر میرا انتظار کیا، مجھے اتنا انتظار کروانا بالکل پسند نہیں ہے اور نہ ہی میں نے زندگی میں کبھی کسی کو اتنا انتظار کروایا ہے ۔ آپ لوگوں کو میرے لیے اتنا انتظار کرنا پڑا اس کے لیے میں معذرت چاہتی ہوں۔ میں آج کی شام کو ہمیشہ یاد رکھوں گی کہ آج آپ لوگ میرے لیے اپنا قیمتی وقت نکال کر آئے ہو تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ آپ سب لوگ ڈانس کرو۔