دبئی:10دن سے لاپتہ ماڈل ٹوٹے ہاتھ پاؤں کیساتھ بازیاب
دبئی (شوبزڈیسک )دبئی میں 20 سالہ اونلی فینز ماڈل جو دس دن سے لاپتہ تھی، شدید زخمی حالت میں سڑک کے کنارے ملی ہے۔
ماڈل کی ریڑھ کی ہڈی اور ہاتھ پاؤں متعدد مقامات سے ٹوٹے ہوئے تھے ،اطلاعات کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والی ماریہ 9 مارچ کو متحدہ عرب امارات میں نجی پارٹی کیلئے ایک ہوٹل میں مدعو تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی تھی،مضروب ماڈل کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔