جارج کلونی کا رومانوی کرداروں سے کنارہ کشی کا اعلان

جارج کلونی کا رومانوی کرداروں  سے کنارہ کشی کا اعلان

لاس اینجلس (شوبزڈیسک ) ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جارج کلونی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب مزید رومانوی فلموں میں کام نہیں کریں گے ۔سٹار اداکار نے یہ اعلان اس وقت کیا جب وہ اپنے براڈوے ڈرامے گڈ نائٹ، اینڈ گڈ لک کی تشہیر کیلئے شو میں شریک ہوئے ۔

اس موقع پر جارج کلونی کا کہنا تھا کہ میں 63 سال کا ہو چکا ہوں۔ میں 25 سالہ نوجوان ہیروز سے مقابلہ کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ یہ میرا کام نہیں ہے میں اب مزید رومانوی فلمیں نہیں کروں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں