سکندر کی ایڈوانس بکنگ، پہلے ہی دن 1.91 کروڑ کا بزنس
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی فلم ‘سکندر’ نے ایڈوانس بکنگ کے پہلے ہی دن 1.91 کروڑ کا بزنس کر لیا۔
سلمان خان کی نئی فلم سکندر 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے ، علاوہ ازیں فلم سکندر کی ایک خاص پروموشنل ویڈیو میں سلمان خان نے انسٹاگرام پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امر پریم کا انداز، اے آر مرگدوس کے ساتھ۔یہ کیپشن انداز اپنا اپنا میں امر اور پریم کے کرداروں کی طرف اشارہ تھا، جو آج بھی ناظرین کو یاد ہیں۔ویڈیو میں عامر خان اور سلمان خان کو فلم سکندر کے ڈائریکٹر اے آر مرگدوس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، لیکن بات چیت اس وقت مزید دلچسپ ہو جاتی ہے جب عامر خان اچانک سوال کرتے ہیں کہ ان میں سے اصل سکندر کون ہے ؟،یہ سوال مرگدوس کو الجھن میں ڈال دیتا ہے اور ٹیزر سنسنی خیز انداز میں ختم ہوتا ہے ۔ ویڈیو کے بعد مداحوں نے انسٹاگرام پر خوب تبصرے کیے اور ایک صارف نے لکھا کہ امر اور پریم کو پھر سے ایک ساتھ دیکھ کر 90ء کی دہائی کی یاد تازہ ہو گئی۔