اب میں تگڑی ہوگئی ہوں کومل میر کا وزن بڑھنے پر تبصرہ
لاہور(شوبزڈیسک)باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ کومل میر نے اپنے وزن بڑھنے پر بے باک تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب میں تگڑی ہوگئی ہوں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کومل میر کو یشما گل کے کیفے پر اپنی دوست حبا علی اور دیگر ساتھیوں سے ملاقات کرتے دیکھا گیا۔اسی دوران جب ان سے ان کے بدلے ہوئے لُک اور وزن میں اضافے پر بات ہوئی تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ بہت دنوں بعد ملاقات ہوئی ہے ، اب میں تگڑی ہوگئی ہوں!۔