جنہوں نے ہمیں توڑنے کی کوشش کی، ان کا شکریہ : عروب جتوئی

جنہوں نے ہمیں توڑنے کی کوشش  کی، ان کا شکریہ : عروب جتوئی

لاہور(شوبزڈیسک )معروف یوٹیوبر سعد رحمٰن عرف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ انفلوئنسر عروب جتوئی کی شادی کو 3 سال مکمل ہو گئے ۔

عروب جتوئی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر شیئر کیں ، عروب جتوئی نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنی شادی کے 3 سال کے سفر کو کبھی نہ ختم ہونے والی ہنسی، چند لڑائیوں اور بہت ساری محبت پر مبنی قرار دیا اورلکھا کہ ان لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ہمیں توڑنے کی کوشش کی، ہم مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں