آج کل کی فلموں میں اداکاری کیلئے خود کو فٹ نہیں سمجھتی:ہیما مالینی
ممبئی (شوبزڈیسک )ماضی میں بالی ووڈ کی ڈریم گرل کہلانے والی 77سالہ اداکارہ ہیما مالینی نے کہاہے کہ آجکل بننے والی فلموں میں اداکاری کے لیے وہ فٹ نہیں ہیں۔
پبلک آؤٹنگ کے موقع پر ایک پاپارازی نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ فلمی دنیا میں واپسی میں دلچسپی رکھتی ہیں،جس پرانہوں نے کہاکہ وہ آجکل کی فلموں میں اداکاری کے لیے خود کو فٹ نہیں سمجھتیں،انہیں میرے فٹ ہونے جیسی فلم بنانا ہوگی۔ یاد رہے کہ وہ آخری بار 2020 کی فلم شملہ مرچی میں نظر آئی تھیں۔