بھارتی اداکار عامر علی کا 14برس میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن اداکار عامرعلی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بچپن سے جڑے ایک تلخ تجربے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف 14 برس کی عمر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ممبئی کے ایک ٹرین سفر کے دوران انہیں نامناسب طریقے سے چھوا گیا اور اس جنسی ہراسانی کے واقعے نے ان کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑا جس کی وجہ سے انہوں نے ٹرین میں سفر کرنا ہی چھوڑ دیا۔