ہمارے خاندان کو بھوت نے محل چھوڑنے پر مجبور کیا:سوہا علی

ہمارے خاندان کو بھوت نے محل چھوڑنے پر مجبور کیا:سوہا علی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے ایک بھوت کی وجہ سے اپنا آبائی گھر چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جس وقت ہمارا خاندان پیلی کوٹھی رہتا تھا اس وقت پٹودی خاندان کا پہلی بار کسی بھوت سے واسطہ پڑا۔ یہ میری پیدائش سے پہلے کی بات ہے اس لیے مجھے اس کی صداقت کا صحیح نہیں معلوم لیکن پٹودی محل کے ساتھ ہی ایک محل ہے، جسے پیلی کوٹھی کہتے ہیں، ہمارا خاندان پہلے وہاں رہتا تھا، اس وقت بظاہر، کسی بھوت نے میری پھوپھی کو تھپڑ مارا تھا، جس کے نشان ان کے چہرے پر دیکھ سکتے تھے، اس سے وہ خوفزدہ ہو گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس خوفناک واقعے کی وجہ سے ان کے خاندان نے راتوں رات وہاں سے پٹودی محل سے منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔ پیلی کوٹھی پٹودی محل کے پاس ہی ہے اس کے باوجود آج بھی خالی اور کھنڈر جیسی حالت میں ہے جس کی کوئی تو وجہ ضرور ہے کہ لوگ وہاں رہنا نہیں چاہتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں