’’جیو مریم ‘‘،ریشم نے جذباتی پیغام کیساتھ سیلفی شیئر کردی

’’جیو مریم ‘‘،ریشم نے جذباتی پیغام کیساتھ سیلفی شیئر کردی

لاہور(شوبزڈیسک ) سینئر اداکارہ ریشم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شخصیت کی تعریف کی ہے ۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مریم نواز کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات کے بعد بھی ان کی شخصیت کی سحر میں جکڑا ہوا محسوس کر رہی ہوں۔اداکارہ نے وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ سیلفی اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا ،ریشم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پنجاب کلچرل ڈے پر مریم نواز سے ملاقات وہ خوبصورت احساس ہے جو اب بھی میرے اوپر طاری ہے ۔ شخصیت کا طلسم کیا ہوتا ہے ، یہ مجھے اُن (مریم نواز) سے ملنے کے بعد پتہ چلا، اپنائیت اور خلوص سے کی گئی یہ بات چیت میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔انہوں مریم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک عورت ہو کر مردوں پر سبقت لے جانے والی اس عورت کے لیے میرے دل سے صرف دعائیں ہی نکلتی ہیں، جیو مریم۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں