ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر منظرِ عام پر

لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ ماورا حسین نے شوہر امیر گیلانی کے گھر منتقل ہو کر نئی زندگی کا آغاز کر دیا، اداکارہ نے اپنے نئے گھر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔۔
جن میں گھر کے ہر کونے کی دلکش تصاویر شامل ہیں، تصاویر کے ساتھ ماورا نے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ہے ، جس میں اپنے پرانے گھر سے جڑی یادوں کا تذکرہ کیا ہے ،ماورا حسین نے لکھاکہ جب بھی میں نے کوئی نیا گھر خریدا، میری ماں نے دعا دی اللّٰہ اس میں رہنا نصیب کرے ، آج میں اس دعا کی گہرائی کو واقعی سمجھ پائی ہوں، کتنی دیر ہم ایک جگہ رہتے ہیں، یہ نصیب میں لکھا ہوتا ہے ، میں خوش نصیب رہی کہ شادی سے پہلے 2 سال یہاں رہی، آج بالآخر میں نے اپنی تمام پسندیدہ چیزیں اپنے نئے گھر منتقل کر دیں، یہ ایک میٹھا مگر تھوڑا سا تلخ لمحہ تھا۔ میں اپنے شوہر کے گھر کو بے حد پسند کرتی ہوں اور یہاں آ کر بہت خوش ہوں، میرے سسرال والوں کی وجہ سے یہ منتقلی نہایت آسان رہی۔، لیکن پھر بھی دل کو وقت دینا پڑتا ہے ، نیا گھر اپنانے میں وقت لگتا ہے ، اب آہستہ آہستہ یہ جگہ میری اپنی لگنے لگی ہے ، میں اپنی چند عزیز ترین چیزیں اپنے ساتھ لے آئی ہوں اور یوں اپنے شوہر کے پورے گھر کو تھوڑا تھوڑا ہائی جیک کر رہی ہوں۔