سنی دیول نے فلم جاٹ کا سیکوئل بنانے کااعلان کردیا

 سنی دیول نے فلم جاٹ کا سیکوئل بنانے کااعلان کردیا

ممبئی (شوبزڈیسک )سنی دیول کی نئی فلم جاٹ 11 اپریل کو سینماگھروں کی زینت بنی جو کوئی خاطر خواہ کمائی بھی نہیں کرسکی۔۔

 لیکن اس کے باوجود سنی دیول نے جاٹ 2 کا پوسٹر جاری کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے بتایا کہ جاٹ فلم کے سیکوئل کی تیاری شروع کردی ہیں۔ سیکوئل کے ڈائریکٹر بھی گوپی چند مالینی ہونگے ،فی الحال فلم کی مکمل کاسٹ کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں البتہ یہ طے ہے کہ سنی دیول مرکزی کردار میں واپس آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں