گوری خان کے ریسٹورنٹ پر جعلی پنیر پیش کرنے کا الزام

ممبئی (شوبزڈیسک ) شاہ رخ خان کی اہلیہ اور معروف انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کے ممبئی میں واقع پرتعیش ریسٹورنٹ توری پر جعلی پنیر پیش کرنے کا الزام عائد کردیاگیا۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوٹیوبر سارتھک سچدیوا نے دعویٰ کیا تھا کہ گوری خان کے اس ریسٹورینٹ میں صارفین کو نقلی پنیر کھلایا جا رہا ہے ۔یوٹیوبر نے اپنی سوشل میڈیا ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے مختلف مشہور شخصیات جیسے ویرات کوہلی، شلپا شیٹی اور بوبی دیول کے ریسٹورنٹس میں جا کر کھانے آزمائے اور پنیر کے اصلی یا نقلی ہونے کے لیے آئیوڈین ٹیسٹ کیا۔ان کے مطابق بیشتر جگہوں پر پنیر اصلی نکلا، تاہم ‘توری’ میں پنیر کے نمونے نے سیاہ رنگ اختیار کیا، جو نشاستے کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے ۔یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی، جس کے بعد ‘توری’ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے وضاحت جاری کی کہ آئیوڈین ٹیسٹ صرف نشاستے کی موجودگی بتاتا ہے ، پنیر کی اصلیت کا تعین نہیں کرتا۔ان کے مطابق کچھ ڈشز میں سویا اجزاء شامل ہوتے ہیں، جس سے رنگ کی تبدیلی ممکن ہے ۔ ریسٹورنٹ کے تمام اجزاء خالص ہیں۔بعد ازاں یوٹیوبر سارتھک سچدیوا نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ‘تو کیا اب مجھ پر پابندی لگ گئی؟ ویسے آپ کا کھانا زبردست ہے ۔