امیشا پٹیل کی تصویر کی انٹرنیٹ پر ہلچل، حاملہ ہونے کی افواہیں

ممبئی(شوبزڈیسک)مشہور بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔
تصاویر دیکھ کر مداحوں میں یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ شاید اداکارہ حاملہ ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کمنٹس میں اپنی حیرت کا اظہار کیا اور پوچھا، ‘‘کیا واقعی امیشا ماں بننے والی ہیں؟’’،اداکارہ کی جانب سے ابھی تک ان افواہوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔