کام کی قیمت پر مزید دوست نہیں چاہئیں:اے آر رحمن

کام کی قیمت پر مزید دوست نہیں چاہئیں:اے آر رحمن

ممبئی(شوبز ڈیسک) موسیقار اے آر رحمٰن نے حال ہی میں اپنی زندگی اور کام کے بارے میں ایک دل چسپ انکشاف کیا ہے ۔۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ دوست بنانے یا دوستیوں کو برقرار رکھنے کے بجائے اپنے موسیقی کے کام میں زیادہ وقت صرف کرتا ہوں۔اے آر رحمٰن نے کہا کہ میرے دوست تو ہیں، لیکن میں ہمیشہ اپنے کام میں مصروف رہتا ہوں، میں یہ نہیں چاہتا کہ میں کم کام کروں تاکہ زیادہ دوست بنا سکوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کام میں ڈوب جانا کسی نشے کی طرح ہے ، میں یہ جاننے کی کوشش کرتا ہوں کہ میں مزید کیا نیا کر سکتا ہوں، کسی نئے میوزیکل زون میں داخل ہونے کے لیے میں ہر پہلو پر نشان لگانا چاہتا ہوں، اسی مشغولیت میں 30 سال گزر گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں