کترینہ کی بہن ازابیل کی بالی ووڈ میں انٹری، فلم کا ٹیزر جاری
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار پلکت سمرات اور ازابیل کیف کی فلم سسواگتم خوش آمدید کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔۔
۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف رومانوی مزاحیہ فلم سسواگتم خوش آمدید کے ذریعے انڈسری میں بطور ہیروئن قدم رکھ رہی ہیں۔ ازابیل کے ساتھ فلم میں پلکت سمرات ہیرو کا کردار نبھائیں گے ان کی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے ، جو کامیڈی اور رومانوی کہانی پیش کرتا ہے ۔فلم کی ہدایتکاری دھیرج کمار نے کی ہے ۔