آسکر ایوارڈز 2026 کی تقریب 15مارچ کو ہو گی
لاس اینجلس (آئی این پی) دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکرز کی 98ویں تقریب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔۔
اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے مطابق آسکرز 2026 کی شاندار تقریب آئندہ ماہ 15 مارچ بروز اتوار کو نشر کی جائے گی۔اس حوالے سے اکیڈمی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان میں لکھا کہ اپنے اپنے کلنڈرز پر نشان لگا لیں، 98ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب 15 مارچ 2026 کو منعقد ہوگی، نامزدگیاں 22 جنوری 2026 کو سامنے آئیں گی۔آسکرز 2026 کے لیے صرف تاریخ کا اعلان ہی نہیں ہوا بلکہ اکیڈمی نے ووٹنگ اور نامزدگی کے قوانین میں کئی اہم تبدیلیوں کا بھی اعلان کیا ہے جو فلمی دنیا میں شفافیت اور تنوع کو فروغ دینے کے لیے متعارف کرائی گئی ہیں۔