روہت شیٹی کی شاہ رخ خان سے جھگڑے کی افواہوں کی تردید
ممبئی(شوبز ڈیسک)روہت شیٹی نے شاہ رخ خان سے جھگڑے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے روہت شیٹی نے ان افواہوں کی تردید کی۔۔۔
انہوں نے کہا کہ نہیں، ایسا کچھ نہیں ہے ۔روہت نے مزید وضاحت کی کہ ہمارے درمیان ایک گہرا احترام ہے ، دل والے کے بعد ہم نے اپنی پروڈکشن کمپنی قائم کی اور فیصلہ کیا کہ اب اپنی فلمیں خود بنائیں گے تاکہ نقصان بھی ہو تو ہمارا اپنا ہو، ویسے دل والے میں کوئی خاص نقصان نہیں ہوا تھا۔