سونو نگم نے مداحوں کو اپنے نام پر فراڈ سے خبردار کردیا
ممبئی (آئی این پی)بھارت کے گلوکار سونو نگم نے سوشل میڈیا پر فراڈ اور دھوکے بازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں اور ۔۔
فالوورز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان سے منسوب جعلی اکاؤنٹس اور مشکوک پیغامات سے ہوشیار رہیں۔سونو نگم نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کوئی فرد سوشل میڈیا پر خود کو ان کا نمائندہ ظاہر کر رہا ہے اور دھوکے سے لوگوں سے رابطہ کر رہا ہے ۔گلوکار نے واضح کیا کہ ان کی ٹیم کبھی بھی کسی سے سونو نگم کی جانب سے ذاتی طور پر رابطہ نہیں کرتی۔