جیول تھیف کے کو سٹار کی سیف علی خان کی تعریف

جیول تھیف کے کو سٹار کی سیف علی خان کی تعریف

ممبئی (شوبزڈیسک) نیٹ فلکس پر آج سے ریلیزہونیوالی بالی ووڈ کی تھرلر فلم جیول تھیف کے کو سٹار جے دیپ اہلاوت نے اس میں سیف علی خان کی اداکاری کو خوب سراہا ہے۔

فلم میں سیف علی خان، جے دیپ اہلاوت، کنال کپور اور نکتہ دتہ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گی۔ایک خصوصی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے جے دیپ اہلاوت نے سیف علی خان کی بطور اداکار تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مزاح اور سادگی قابلِ داد ہے، سیف میں یہ خوبی ہے کہ وہ گہرے موضوعات سے مزاحیہ باتوں کی طرف باآسانی جا سکتے ہیں، وہ چیزوں کو پیچیدہ نہیں بناتے، تیاری ضرور کرتے ہیں لیکن پھر موقع پر خود کو بہاؤ کے ساتھ چھوڑ دیتے ہیں، یہ ایک بہت نایاب خوبی ہے۔ واضح رہے کہ فلم میں سیف علی خان ایک پرکشش چور کے کردار میں نظر آئیں گے جو اپنی ہوشیاری اور انداز سے سب کو چکمہ دیتا ہے، جبکہ جے دیپ اہلاوت راجن اولکھ کے روپ میں ایک ذہین اور خطرناک مافیا باس کا کردار نبھا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں