معاوضہ نہ دینے کے الزام پر ماریہ بی کا ترک ماڈل کو جواب
کراچی (آئی این پی)ترکیہ کی ماڈل ترکان آتائے نے تین دن قبل انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا ۔۔
کہ ماریہ بی نے انہیں ترکیہ میں کیے جانے والے فوٹوشوٹ کی مکمل ادائیگی نہیں کی۔ اب ماریہ بی نے انہیں جواب دیتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور اعتراف کیا کہ بعض تکنیکی مسائل کی وجہ سے ترکیہ کی ماڈل کو مکمل ادائیگی نہیں ہو سکی۔ ماڈل کو بہت زیادہ رقم کی ادائیگی کردی جب کہ کچھ سو ڈالرز کی مزید ادائیگی ہونی تھی،ماڈل کو سمجھانے کے باوجود انہوں نے ان کے خلاف الزامات کی ویڈیو جان بوجھ کر لگائی ۔