سینئر اداکارہ کا بدتمیزی کرنے والے سپر سٹارز کو تھپڑ مارنے کا انکشاف
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ موشومی چٹرجی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے بڑے سپر سٹارز کو ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ رسید کیے ۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کردار کھو دئیے لیکن اپنی عزت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔موشومی چٹرجی نے بتایا کہ وہ ایسے اداکاروں کو برداشت نہیں کرتیں جو صنفی تعصب رکھتے ہیں اور ہیروئنز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے اس رویے کے خلاف کھڑی ہوئیں اور انہیں سبق سکھایا۔