عشق میں ناکامی میری گنتی نہیں، میرا درد ہے :شروتی

عشق میں ناکامی میری گنتی نہیں، میرا درد ہے :شروتی

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنے ناکام افیئرز کے متعلق کہا ہے کہ عشق میں ناکامی میری گنتی نہیں میرے دل کا درد ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو انجانے میں دکھ پہنچایا ہے ، جس کا مجھے افسوس ہے ۔ باقی معاملات پر میرے پاس کوئی پچھتاوا نہیں۔ رشتوں، بریک اپس اور دل ٹوٹنے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے شروتی نے اعتراف کیا کہ کاش وہ کبھی اپنے رشتوں کے اثر میں اتنی نہ آتیں۔ انہوں نے کہا، ہم سب کی زندگی میں ایک ایسا خطرناک سابق ہوتا ہے جس کی یاد تکلیف دیتی ہے ، لیکن مجموعی طور پر میں اپنے تمام پرانے رشتوں کو بغیر کسی پچھتاوے کے بند کر چکی ہوں۔ شروتی نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے رشتوں میں وفادار اور مخلص رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں