ماہرہ پہلگام واقعے پر مذمتی بیان ڈیلیٹ کرکے مشکل میں پڑ گئیں

ماہرہ پہلگام واقعے پر مذمتی بیان  ڈیلیٹ کرکے مشکل میں پڑ گئیں

کراچی(این این آئی)پہلگام میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرنے پر اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے ۔

ماہرہ خان نے انسٹا سٹوری کے ذریعے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا، دنیا میں کہیں بھی ہونے والا تشدد بزدلی کی انتہا ہے ، پہلگام حملے سے متاثرہ تمام افراد سے دلی تعزیت۔تاہم ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ 24 گھنٹے سے ہٹا دی، جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ان پرمنافقت اور مصلحت پسندی کے الزامات لگاتے ہوئے شدید ٹرولنگ شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں