صبا فیصل نے بھارت میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ایک شو میں بتایا کہ تقریباً 2 ماہ قبل مجھے بھارت سے ایک کمرشل کی پیشکش موصول ہوئی۔۔
شروع میں کمرشل کیلئے راضی ہوگئی تھی لیکن پھر میں نے وقت کی کمی اور اپنی مصروفیات کی وجہ سے انکار کردیا۔ آرڈینیٹر نے پوچھا آپ نے ایسا کیوں کیا ،صبا نے مزید بتایا کہ وہ کمرشل کرنے کیلئے میرا دل راضی نہیں تھا۔اُنہوں نے کہا کہ اور اب دیکھیں پہلگام واقعے کے بعد ہم اداکاروں پر بہت سے الزامات لگائے جا رہے ہیں تو خدا کا شکر ہے کہ میں بچ گئی۔