میٹ گالا ، عالمی میڈیا شاہ رخ کوپہچاننے سے قاصر

 میٹ گالا ، عالمی میڈیا شاہ رخ کوپہچاننے سے قاصر

نیو یارک (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ میٹ گالا 2025 میں ڈیبیو کیا ۔۔

لیکن یہاں دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عالمی میڈیا شاہ رخ خان کو پہنچاننے سے قاصر رہا۔شاہ رخ خان پہلے مرد اداکار ہیں جنہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری سے میٹ گالا میں شرکت کی۔ وائرل ویڈیومیں شاہ رخ خان کو میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر کھڑے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، اداکار کو انٹرویو دینے سے قبل اپنا تعارف کرواتے اور بعد ازاں اپنے سٹائل سے متعلق تفصیل بتاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔دوسری جانب میٹ گالا 2025 میں ووگ کو دئیے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ میں نے میٹ گالا میں شرکت اپنے بچوں کے کہنے پر کی ہے ، میں بہت شرمیلا ہوں اور بہت نروس محسوس کر رہا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں