گلوکار علی حیدر کی بیٹی نے موسیقی کی دنیا میں انٹری دے دی

گلوکار علی حیدر کی بیٹی نے موسیقی  کی دنیا میں انٹری دے دی

لاہور(شوبزڈیسک ) گلوکار علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

 علی حیدر نے انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ اب ان کی بیٹی علیشبہ بھی سُروں کا جادو بکھیرتی نظر آئیں گی۔گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ایک بہترین لمحہ علیشبا حیدر کا پہلا گانا ‘دل نہیں لگدا’ جس میں، میں خود بھی شامل ہوں۔ باپ اور بیٹی کا تعاون اب ریلیز ہوگیا ہے انجوائے کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں