ارباز نے شان کو فلم انڈسٹری کے زوال کی وجہ قرار دیدیا

ارباز نے شان کو فلم انڈسٹری کے زوال کی وجہ قرار دیدیا

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکار ارباز خان نے سینئر اداکار شان شاہد پر تنقید کرتے ہوئے ان کو فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔۔۔

 ایک پوڈکاسٹ میں پاکستانی سینما کی زبوں حالی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شان شاہد ایک وقت میں فلم انڈسٹری کے سپر سٹار تھے ، ان کا چہرہ فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا لیکن افسوس کہ انہوں نے بطور سٹار اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ وہ 10 بجے صبح سے 6 بجے شام کے مقررہ شوٹ کے لیے دوپہر 3 بجے سیٹ پر آیا کرتے تھے ، وہ روزانہ بمشکل 2 سے 3 گھنٹے کام کرتے تھے ۔ ان کی تاریخوں (dates) کا مسئلہ ہمیشہ پروڈیوسرز کے لیے دردِ سر رہا، ان کے اس غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے فلموں کا معیار متاثر ہوا اور پروڈکشن میں مشکلات پیش آئیں۔ارباز خان کے مطابق شان کی غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کی ایک بڑی وجہ بنا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں