ماہرہ خان کا لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی پر ردعمل

کراچی (آئی این پی)سپر سٹار ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ناخوشگوار واقعے پر خاموشی توڑ دی۔۔۔
اداکارہ نے ایک پروگرام میں اس واقعے پر سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک مضبوط عورت ہوں اور جب کسی مشکل میں ہوتی ہوں تو عام طور پر کسی کی طرف نہیں دیکھتی، میں ایسے ظاہر کرتی ہوں جیسے مجھے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن اس وقت ہمایوں وہاں موجود تھے جب میری نظریں ان سے ملیں تو بغیر کچھ کہے میں اپنا عدم اطمینان ان تک پہنچا سکی اور ہمایوں فوراً میری مدد کو آ گئے ۔