بھارتی اداکارہ ثنا مقبول جگر کے عارضے میں مبتلا

بھارتی اداکارہ ثنا مقبول  جگر کے عارضے میں مبتلا

ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی اداکارہ اور بگ باس او ٹی ٹی 3 کی فاتح ثنا مقبول جگر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں۔

ایک انٹرویو میں ثنا مقبول نے بتایا کہ میں کچھ عرصے سے آٹو امیون ہیپاٹائٹس کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہوں لیکن حال ہی میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ مدافعتی نظام نے میرے جگر پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے اور اب مجھے جگر کی سروسس کی تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے میں نے اپنے کام کو روک دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں