فاطمہ ثنا شیخ کا کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بیان پر یوٹرن

فاطمہ ثنا شیخ کا کاسٹنگ کاؤچ  سے متعلق بیان پر یوٹرن

ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ساتھ فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کا کہا ہے۔۔۔

 فاطمہ نے کہا کہ انہوں نے ایک مخصوص واقعے کا ذکر کیا تھا لیکن اس سے پورے ساؤتھ انڈین فلمی حلقے کو جوڑ دینا درست نہیں۔فاطمہ نے مزید کہا کہ میں صرف وضاحت دینا چاہتی ہوں، یہ سب ایک غلط فہمی ہے ، ایسا نہیں کہ پوری ساؤتھ انڈسٹری ایسی ہے ، یہ صرف ایک واقعہ تھا جو میرے ساتھ پیش آیا، اچانک اسے بڑا مسئلہ بنا دیا گیا، جو ضروری نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں