عنایہ خان کی راشد خان سے تعلق پر وضاحت

کراچی (آئی این پی)اداکارہ عنایہ خان نے حالیہ انٹرویو میں افغان کرکٹر راشد خان سے اپنی سوشل میڈیا گفتگو پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔۔۔
اداکارہ نے ایک ٹاک شو میں بتایا کہ ان کی راشد خان سے ملاقات سنیپ چیٹ پر ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی اور وہ وقتا فوقتا ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔عنایہ خان نے واضح کیا کہ ان کا راشد خان سے کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کرکٹر نے انہیں کبھی کسی قسم کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ راشد خان پہلے سے شادی شدہ ہیں۔