علی کاظمی نے سوشل میڈیا پر متحرک نظر نہ آنے کی وجہ بتادی

علی کاظمی نے سوشل میڈیا پر  متحرک نظر نہ آنے کی وجہ بتادی

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکار علی کاظمی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں۔علی کاظمی نے۔۔

ایک ویب شو میں کہا کہ میں تھوڑے پرانے خیالات کا ہوں اور ہماری بچپن سے یہ تربیت کی گئی ہے کہ نیکی کرو اور دریا میں ڈالو یعنی کوئی بھی اچھا کام کرو اور کر کے بھول جاؤ۔ اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں کی برائی نہیں کر رہا جو سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں چیزیں شیئر کرتے ہیں بس اپنے بارے میں بتا رہا ہوں کہ میں ایسا کیوں نہیں کرتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں