وہاج علی نے بیٹی کیلئے جذبات سے بھرپور شاعری شیئر کردی

لاہور(شوبز ڈیسک)وہاج علی نے بیٹی کے لیے جذبات سے بھرپور ضیاء محی الدین کی آواز میں ایک خوبصورت نظم شیئر کی۔۔
جسے انہوں نے عنوان دیا ‘بیٹی کے نام۔وہاج علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں دنیا کو امیرا کی آنکھوں سے دیکھوں، ان راستوں پر چلوں جو ابھی تراشے نہیں گئے ، ان بلندیوں کو چھو سکوں، جہاں تک شاید میں خود نہ جا سکوں، مگر وہ جا سکتی ہے ، میری بیٹی، میری دنیا۔ان کے مداحوں نے اس پوسٹ کو بے حد پسند کیا۔