پرسکون شادی شدہ زندگی کیلئے رشتے میں لچک ہونا ضروری :فضیلہ قاضی

 پرسکون شادی شدہ زندگی کیلئے رشتے میں لچک ہونا ضروری :فضیلہ قاضی

کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی کو کامیاب بنانے کیلئے جوڑوں کو اہم مشورہ دیا۔۔

 فضیلہ قاضی نے ایک شو میں کہا کہ شادی ایک ایسا رشتہ ہے جس میں دو لوگ ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں اور الگ الگ بیک گراؤنڈ سے ہوتے ہیں اس لئے میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنے کیلئے سپیس دینا ضروری ہے ،اگر آپ اپنی شادی شدہ زندگی کو خوش اسلوبی اور پرسکون انداز میں گزارنا چاہتے ہیں تو اس رشتے میں لچک ہونا بہت ضروری ہے جبکہ ضد نہیں ہونی چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں