اعجاز اسلم کی فہد مصطفیٰ کی پابندی وقت کی تعریف

اعجاز اسلم کی فہد مصطفیٰ کی  پابندی وقت کی تعریف

کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار اعجاز اسلم نے فہد مصطفیٰ کی پیشہ ورانہ ذمہ داری اور وقت کی پابندی کو خوب سراہا۔۔۔

 ایک پوڈ کاسٹ میں اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ ہمیشہ کال ٹائم سے پہلے سیٹ پر موجود ہوتے ہیں، اگر کال ٹائم صبح 5 بجے کا ہے تو وہ ساڑھے 4 بجے سیٹ پر لازمی پہنچ جاتے ہیں، وہ وقت کی قدر کرتے ہیں اور ہر کام مکمل پروفیشنلزم کے ساتھ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فہد مصطفیٰ صرف ایک کامیاب اداکار ہی نہیں بلکہ ایک بااعتماد اور منظم انسان بھی ہیں، جو نئے آنیوالوں کیلئے مثال ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں