فلم دیمک سینما کی بحالی کی علامت بن گئی :فیصل قریشی

لاہور(شوبز ڈیسک ) فیصل قریشی نے فلم دیمک کی زبردست کامیابی پر مداحوں سے اظہارِ تشکر کیا ہے ۔۔۔
فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں فلم دیمک کی شاندار پذیرائی پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں کی غیر معمولی محبت، بھرپور رسپانس اور مکمل ہاؤس فل شوز نے مجھے بے حد خوش اور جذباتی کر دیا ہے ۔فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ فلم دیمک صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ یہ پاکستانی سینما کی بحالی کی علامت بن گئی ہے ، یہ ہماری محنت کا صلہ ہے اور آپ سب کی محبت نے اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔فلم کو جہاں ناقدین نے سراہا، وہیں عوام کی جانب سے بھی اسے بے مثال پذیرائی ملی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری ایک بار پھر بحالی کی جانب گامزن ہے ۔