بچوں کو خود سہارا دیں، باہر سے ملنے والا سہارا تباہی ہے :بابر علی

لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار بابر علی نے بیٹیوں کے والدین کے لیے ایک خاص نصیحت کی ہے ۔۔
ایک انٹرویو کے دوران بابر علی نے بتایا کہ ان کے والد بہت سخت مزاج تھے ،والد کو سخت مزاج پاتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ ایسا رویہ کبھی نہیں رکھا، وہ اپنے بچوں کے دوست بن کر رہے ہیں تاکہ وہ بغیر کسی خوف ان سے ہر بات شیئر کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ بچوں کا دوست بنیں، مشکل میں پھنسنے پر باہر کوئی سہارا نہ ڈھونڈیں کیونکہ باہر سے ملنے والے سہارے تباہی کی وجہ بنتے ہیں۔